Tuesday 8 October 2024

یہ مدح پیمبر میں لکھی نعت حسیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہ مدح پیمبرﷺ میں لکھی نعت حسیں ہے

مہکی ہوئی خوشبو سے تخیل کی زمیں ہے

تحفے میں لیے صلِ علیٰ عرش کھڑا ہے

آقاﷺ کے لیے عرشِ بریں زیر نگیں ہے

نظروں کو ملا نور محمدﷺ کی طرف سے

ان کے ہی تصور سے تو روشن یہ جبیں ہے

گلشن میں مدینے کے بلا لیں مجھے آقاﷺ

تتلی ہوں مدینے کی میں منزل بھی وہیں ہے

پھولوں کی مہک پائی ہے ان ہی کے کرم سے

دنیا میں محمدﷺ کا کوئی ثانی نہیں ہے


صائمہ جبین مہک

No comments:

Post a Comment