Tuesday, 8 October 2024

خرد نے پائی یکتائی مرے سرکار کے صدقے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خِرد نے پائی یکتائی، مِرے سرکارؐ کے صدقے

ملی رب کی شناسائی، مِرے سرکارؐ کے صدقے

وجودِ مصطفٰیﷺ سے ہی، بہاریں، شادمانی ہے

زمیں تا عرش رعنائی، مِرے سرکارؐ کے صدقے

وسیلہ دو جہانوں کا، وہ آئے لاج رکھنے کو

میسّر ہے مسیحائی، مِرے سرکارؐ کے صدقے

اسی اِسمِ محمدﷺ کے توسط سے بُجھی دوزخ

کلی جنت کی مُسکائی، مِرے سرکارؐ کے صدقے

نبیﷺ کی نعت پڑھتے ہیں، زمانہ جُھوم جاتا ہے

یہ حاصل ہے پذیرائی، مِرے سرکارؐ کے صدقے

ازل سے تا ابد خلقت، بہت ممنونِ عِترت ہے

سبھی شاداں ہیں مولائی، مِرے سرکارؐ کے صدقے

سدا رب کی عطاؤں سے، لیاقت رِزق ملتا ہے

کمی اب تک نہیں آئی، مِرے سرکارؐ کے صدقے


لیاقت منظور بھٹہ

No comments:

Post a Comment