Saturday, 12 October 2024

میری تقدیر کا حصہ بھی عطا کر اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میری تقدیر کا حصہ بھی عطا کر اللہ

اپنے محبوبؐ کا صدقہ بھی عطا کر اللہ

مجھ کو فاقوں میں توکل کی عطا کر نعمت

استقامت کا سلیقہ بھی عطا کر اللہ

منجمد ہوتے ہوئے زیست کے ہونٹوں کو اب

تیری توحید کا نغمہ بھی عطا کر اللہ

ساتھ ہی دین کی خدمت کے تُو دل کو میرے

خدمتِ خلق کا جذبہ بھی عطا کر اللہ

میری آنکھوں کو دے کعبہ کی زیارت کا شرف

اور دیدارِ مدینہ بھی عطا کر اللہ

خاتمہ خیر پہ ہو، ہے یہ تمنائے خمار

آخری وقت میں کلمہ بھی عطا کر اللہ


ریاض احمد خمار

No comments:

Post a Comment