Saturday 12 October 2024

جو انہیں مانتے ہیں ان کی ڈگر جانتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو انہیں مانتے ہیں ان کی ڈگر جانتے ہیں

بس وہی لوگ تو جینے کا ہنر جانتے ہیں

ان کی انگشت کی عظمت کو قمر جانتا ہے

پیر کی عظمتیں جبریلؑ کے پر جانتے ہیں

مُسکراتے ہوئے کہتے ہیں فقط لا تحزن

خُوب دُشوار ہے ہجرت کا سفر جانتے ہیں

آپﷺ کے قربِ مسلسل کا نشہ کیسا ہے؟

صرف اس راز کو صدیقؓ و عمرؓ جانتے ہیں

اے نبیل ان کی محبت ہے جو رکھ لیتی ہے لاج

نعت کا ورنہ کہاں آپ ہنر جانتے ہیں


انس نبیل

No comments:

Post a Comment