عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مناجاتوں سے بھیگے دن
یا نبیﷺ روشنی کے سفر میں
اندھیرے پڑاؤ بہت ہو گئے
پھر سے غارِ حرا سے بشارت کوئی
اور دعوت کھلے عام پھر دیجیے
آپ کوہِ صفا پر تو موجود ہیں
رونق افروز ہیں
لیکن اب کے مخاطب تو مُنکر نہیں
دُشمنوں کا وجود اور ان کے ٹھکانے بھی فرضی نہیں
یا نبیؐ اب کے دُشمن پہاڑوں کے اس پار سے
اِس طرف، اُس طرف، ہر طرف آ گیا
یا نبیؐ اب تو دعوت نہیں، حدِ فاصل بتانے کا وقت آ گیا
راستے کے یہ پتھر ہٹانے کا وقت آ گیا
آپ کے چوکیداروں سے
خود ساختہ عشق کے دعویداروں سے
انسانیت کو بچانے کا وقت آ گیا
فاخرہ نورین
No comments:
Post a Comment