Tuesday, 15 October 2024

میری کمیوں کا تماشہ نہیں ہونے دیتا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میری کمیوں کا تماشہ نہیں ہونے دیتا

میرا مولا مجھے رُسوا نہیں ہونے دیتا

دل میں ایک نُور جگا دیتا ہے عشق احمدﷺ

شِرک و باطل کا اندھیرا نہیں ہونے دیتا

دُشمن آلؑ نبیﷺ بخت کا مارا ٹھہرا

اپنی فکروں میں اُجالا نہیں ہونے دیتا

لب پہ رہتا ہے مِرے ذکر خدا صبح و مساء

یہ وظیفہ مجھے تنہا نہیں ہونے دیتا

ہے مجھے اپنے گُناہوں کی خبر اے شارب

کوئی تو ہے جو اضافہ نہیں ہونے دیتا


سید اقبال رضوی شارب

No comments:

Post a Comment