Sunday, 13 October 2024

یا مصطفیٰ یا مصطفیٰ صلی علیٰ صلی علیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یا مصطفیٰ یا مصطفیٰ، صلی علیٰ، صلی علیٰ

افضل یہی ذکر ثناء، صلی علیٰ، صلی علی

سرکار دو عالم کی مجھ پر ہو گئی اتنی عطا

دل بن گیا حرفِ دعا، صلی علیٰ، صلی علی

بے چینیوں کو چین ملتا ہے نبی کے ذکر سے

سب کے دکھوں کی ہے دعا صلی علیٰ صلی علی

محبوب پیارے رب کے ہیں ثانی نہیں ہے آپ کا

میں کیوں نہ آقاﷺ پر فدا صلی علیٰ، صلی علی

پیارے نبی کے عشق میں سارا جہاں ہے وجد میں

ہر ایک ذرے کی صدا صلی علیٰ، صلی علی

ساری بلائیں ٹل گئیں ان کی رضائیں مل گئیں

جب سے زباں پہ آ گیا صلی علیٰ، صلی علی

یہ آپ کی ساری مہک ہے تازگی جو مل گئی

غنچۂ دل پھر کھل اٹھا صلی علیٰ، صلی علی


صائمہ جبین مہک

No comments:

Post a Comment