Wednesday, 16 October 2024

دیکھ خوش فہمیاں نہ پالا کر

 دیکھ خُوش فہمیاں نہ پالا کر

گود میں تِتلیاں نہ پالا کر

اپنے دامن میں دوسروں کے لیے

یار چنگاریاں نہ پالا کر

فکر کو ذہن سے رہا کر دے

بے سبب آندھیاں نہ پالا کر

کون تیرا ہے اس زمانے میں

یہ غلط فہمیاں نہ پالا کر

ٹُوٹ کر دل کبھی نہیں جُڑتا

ذہن میں کِرچیاں نہ پالا کر


راشد عارفی

No comments:

Post a Comment