Wednesday, 16 October 2024

میری بہن میری سرزمین کا دل پھڑکتا ہے

 ممتاز فلسطینی/اردنی شاعرہ کے عربی کلام کا اردو ترجمہ


میری بہن، میری سرزمین

کا دل پھڑکتا ہے

یہ دھڑکنا بند نہیں کرتا

مگر یہ برداشت کرتی ہے

نا قابل برداشت چیزوں کو بھی

یہ سینے میں راز رکھتی ہے

پہاڑیوں اور ماؤں کی بچہ دانیوں کے

اس سرزمین میں نئی کونپلیں پھوٹتی ہیں

نو کیلی کھجوروں کے پتے بھی سرزمین ہیں

یہ بھی آزادی کے متوالوں کو جنم دیتے ہیں

یہ زمین، میری بہن، بھی تو ایک عورت ہے


شاعری؛ فدویٰ طوقان

اردو ترجمہ؛ نامعلوم

No comments:

Post a Comment