Monday, 14 October 2024

دوسروں سے مرا کیا تقابل

 دوسروں سے مرا کیا تقابل؟


دوسروں سے مرا کیا تقابل؟

کہ ان نے کئی دوسری کہکشاؤں کے سورج بھی ہتھیا لیے

مجھ سے اپنی ہی مشعل نہیں جل سکی

میں نے سوچا نہیں تھا کہ میں ایک شام

اس طرح آپ کی یاد کو دور اُفتادہ صحرا میں گاڑ آؤں گا

پھر اکیلے میں گھبراؤں گا

مجھ کو انساں کے تعمیر کردہ نظاموں

(مذاہب، تمدن، سیاست، معیشت وغیرہ)

اور ان کے تقدس سے دو ٹوک انکار ہے

مجھ کو جنگل میں رہنے پہ اصرار ہے


حامد عزیز

No comments:

Post a Comment