عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
میں گنہگار ہوں خطا کار شفاعت یا رسول اللہ
پریشاں پریشاں حال زار شفاعت یا رسول اللہ
آپؐ کا ثانی نہ پیدا ہوا دنیا میں نہ آخرت میں
میں ناکس ہوں میں نادار شفاعت یا رسول اللہ
میں مجرم ہوں سیاکار میں ذلت سے بھرا ہوا
ہو رضائے حق بیڑا پار شفاعت یا رسول اللہ
آپؐ ہی کے قدموں میں ہے دو جہاں کی بادشاہی
پژ مُردہ دل طلب گار شفاعت یا رسول اللہ
اے خدا دنیا سے جائے تیرا یہ غلام بڑی شان سے
ملیں محشر میں پروردگار شفاعت یا رسول اللہ
اے بے کسوں کے والی اے طبیب لا علاج ہوں
میں بیمار ہوں میں لاچار شفاعت یا رسول اللہ
دکھا دو رستہ مدینے کا یہاں درد کی دوا ملتی
ہو جائے حاضر یہ بیمار شفاعت یا رسول اللہ
سیاہ دل کو نور سے اپنے کر دو روشن میرے آقاؐ
مجھ بد حال کو دو سدھار شفاعت یا رسول اللہ
آپؐ کا در ہو میرا سر ہو جبین جھکی وہی پر ہو
کہے آ کر یعقوب بار بار شفاعت یا رسول اللہ
محمد یعقوب
No comments:
Post a Comment