Monday, 14 October 2024

مرے دشمن کو حیرانی بہت ہے

 مِرے دشمن کو حیرانی بہت ہے

مجھے آخر کیوں آسانی بہت ہے

سمجھ لیتا ہے اپنا ہر کسی کو

مِرے دل میں یہ نادانی بہت ہے

چلو اب چاند پر دنیا بسائیں

زمیں والوں پہ نگرانی بہت ہے

مِری غزلیں کوئی سنتا نہیں اب

مِری غزلوں میں ویرانی بہت ہے

ہے دستار محبت میرے سر پر

مجھے یہ تاجِ سلطانی بہت ہے

بھلانے پر تجھے راضی نہیں اب

مِرے دل کی بھی من مانی بہت ہے

بہت دشوار ہے جینا یہاں پر

کہ مر جانے میں آسانی بہت ہے


عادل راہی

No comments:

Post a Comment