Thursday 10 October 2024

خدا یکتا ہے خلقت میں کوئی پرور نہیں ملتا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خدا یکتا ہے، خلقت میں کوئی پرور نہیں ملتا

رضا رب کی نہ ہو تو پھر، کبھی رہبر نہیں ملتا

زمیں تا عرش بھی دیکھا، رسالت کی صفوں میں بھی

خدا کی کُل خدائی میں، نبی سرور ﷺنہیں ملتا

وہ محور کُن فَکاں کی ہے، کہ ذاتِ فاطمہؑ ہے جو

حیا جس میں نہ ہو اُن کا، اُسے حیدرؑ نہیں ملتا

اگرچہ ناصبی ہے جو، لگائے شوق سے فتوے

کوئی اصحاب مُرسل سا، کہیں پیکر نہیں ملتا

سیادت کا علَم لے کر، چلیں گے خُلد میں دونوں

کہیں شبیرؑ کا ثانی، کوئی شبّرؑ نہیں ملتا

یہ دور کُفر ہے گرچہ، شریعت کے مُحافظ ہیں

کوئی سادات سے بڑھ کر، مجھے بہتر نہیں ملتا

شفیعِﷺ عاصیاں جیسا، لیاقت آنکھ والوں کو

قَسم رب کی زمانے میں، کہیں یاور نہیں ملتا


لیاقت منظور بھٹہ

No comments:

Post a Comment