عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
درودﷺ پڑھ کے مقدر جگانے آئے ہیں
نبیﷺ کے عشق میں نعتیں سنانے آئے ہیں
مِرے نبیﷺ کا دو عالم میں کوئی ثانی نہیں
یہ بات سب کو بتانے دِوانے آئے ہیں
سجا کے محفل سرکارﷺ ان کے شیدائی
زمیں کو آج فلک سے ملانے آئے ہیں
حضورﷺ مذہبِ اسلام کا جلا کے چراغ
اندھیرا کفر کی شب کا مٹانے آئے ہیں
رضائے رب پہ سر اپنا کٹا کے کربل میں
حسینؑ دین نبیﷺ کو بچانے آئے ہیں
پہونچ کے زائر طیبہ نے عشق میں یہ کہا
درِ نبیﷺ پہ جبیں ہم جھکانے آئے ہیں
نظامی آج سنا کر حضورﷺ کی نعتیں
سبھی کے دل کو مدینہ بنانے آئے ہیں
امیر حمزہ نظامی
No comments:
Post a Comment