Saturday, 2 November 2024

عمر کی پیچیدہ راہیں اور تیری زلف کے انجان خم

 ایک ملاقات


عُمر کی پیچیدہ راہیں

اور تیری زُلف کے انجان خم

زندگی میں اک محبت کی کمی

ایک وِیرانی ہے آنکھوں میں سِمٹتی شام میں

ایک حسرت ہے تیری قُربت، چھلکتے جام میں

روشنی بھرتی ہے آنکھوں میں بدن کے زاویے

ان کہے الفاظ، ان دیکھے سفر

پھیلتے جاتے ہیں دن کے سامنے

اپنی آنکھوں میں سمو لے میرے خواب

اور مجھ سے نیند کی وادی میں مِل

بے محابا، بے حجاب


خرم خرام صدیقی

No comments:

Post a Comment