عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
عشق احمدﷺ نے ایسا سنوارا مجھے
پھول لگنے لگا ہر شرارہ مجھے
ہائے، میرا تڑپنا شب و روز کا
اپنا روضہ دِکھا دو خدا را مجھے
مجھ سا عاصی گزرنے کے قابل نہ تھا
اُن کی رحمت نے پُل سے گزارا مجھے
کاش آئیں حبیبِﷺ خدا خواب میں
کاش فرما دیں وہ اپنا پیارا مجھے
لب پہ صلِ علٰیﷺ آنکھ پُر نم رہے
"جب ہو شہرِ نبی کا نظارا مجھے"
میں نے جب نام خیرالوریٰ کا لیا
مشکلوں میں ملا ہے سہارا مجھے
بغضِ سادات رکھتے ہیں جو بھی یہاں
یا خدا اُن سے کر دے کنارہ مجھے
اک نگاہِ کرم خستہ فیضان پر
رنج و غم نے کِیا پارہ پارہ مجھے
فیضان رضا
No comments:
Post a Comment