Friday, 1 November 2024

تری خوشبو پہ وارے جا چکے ہیں

تِری خوشبو پہ وارے جا چکے ہیں 

ہمارے لوگ مارے جا چکے ہیں 

کسی گھر سے دُھواں اُٹھتا نہیں ہے

یہی لگتا ہے سارے جا چکے ہیں 

بہت مشکِل ہے اب پہچان کرنا

بہت سے رُوپ دھارے جا چکے ہیں

یہ ہم جس زندگی کو جی رہے ہیں 

یہ لمحے تو گزارے جا چکے ہیں 

یہ جھیلیں خُشک صحرا بن چکی ہیں

وہ خوابوں کے شکارے جا چکے ہیں 

فقط حسرت کا ملبہ رہ گیا ہے

سبھی دریا کنارے جا چکے ہیں 


اعجاز نعمانی

No comments:

Post a Comment