Friday 1 November 2024

دکھی دلوں میں کوئی چوٹ جب ابھرتی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دکھی دلوں میں کوئی چوٹ جب ابھرتی ہے

نبیﷺ کی یاد ہی مرہم کا کام کرتی ہے

زمانہ انﷺ کو مدینہ کا چاند کہتا ہے

انہی کے نقشِ قدم سے کرن ابھرتی ہے

یہ اور بات کہ ادراک ہی نہ ہو اس کا

نبیﷺ کے عشق میں ہر سانس کام کرتی ہے

دل و نگاہ بھی کتنے حسین ہوتے ہیں

جب ان کے ذکر سے اک چاندنی اترتی ہے

حضورﷺ ان کو ہدایت ضرور فرمائیں

مِرے وطن سے پرے کافروں کی دھرتی ہے

حضورﷺ آپ کے قدموں کے دھول ہے شاہد

اسے ہوائے زمانہ خراب کرتی ہے


شاہد واسطی

No comments:

Post a Comment