Sunday, 8 December 2024

تاریخ میں یہ حادثہ پہلے ہوا نہ تھا

 تاریخ میں یہ حادثہ پہلے ہوا نہ تھا

دھوکا کسی نے ایسے کسی کو دیا نہ تھا

الزامِ انہدام تمہیں کس لیے نہ دوں

کوئی وہاں تمہارے سوا دوسرا نہ تھا

کل ہم بھی حکمراں تھے اسی سرزمین پر

نا حق کسی پہ ظلم کسی کا ہوا نہ تھا

اب کہنا پڑا رہا ہے کہ جب ہم غلام تھے

وہ دور تھا بُرا مگر ایسا بُرا نہ تھا

کیوں کر ہوا یہ کیسے ہوا غور کیجیے

اس طرح گلستاں کبھی پہلے جلا نہ تھا

اس بار ظلم و جور کی حد ختم ہو گئی

دل میرا اس طرح کبھی توڑا گیا نہ تھا

منظر نجات جلد ملی اس کے ظلم سے

ظالم کی عمر ہوتی ہے کم یہ پتہ نہ تھا


منظر ہاشمی

No comments:

Post a Comment