غفلت میں سویا اب تلک پھر ہووے گا ہُشیار کب
یاری لگایا خلق سُوں، پاوے گا اپنا یار کب
جھُوٹی محبت باندھ کر غافل رہا اپنے سُوں حیف
بُلبل ہوسن پڑا دام میں، دیکھے گا پھر گُلزار کب
یہ خواب و خور فرزند و زن اور مال و زر زنداں ہوا
تو چھُوٹ کر اس قید سُوں حاصل کرے دیدار کب
حِرص و ہوا بُغض و حسد، کِبر و منی، بُخل و جہل
اس رہزناں سُوں باچ کر ہووے گا برخوردار کب
اس نفس کافر کیش کی خصلت تجھے معلوم نہیں
گر قتل کیتا نہیں اوسے تجھ کو ملے دلدار کب
بِن پیر پہنچا نہیں کبھی کوئی ساحلِ مقصود کو
ملاح بِن کشتی کہیں ہوتی ہے دریا پار کب
بر حق علیم اللہ! کہا رب قول یہدی من یشاء
جنت کے طالب کو کہو آوے نظر دیدار کب
سید علیم اللہ
دکنی اردو غزل آپ احباب کی نذر۔
No comments:
Post a Comment