Thursday, 12 December 2024

سقراط یہی ہوتا رہا ہے اور یہی ہوتا رہے گا

 سقراط


یہی ہوتا رہا ہے اور یہی ہوتا رہے گا

کہ ہر سقراط کو ہاتھوں سے اپنے

زہر پینا پڑے گا

کہ سچائی کا حاصل اس جہاں میں

سوائے موت کے کچھ بھی نہیں ہے

مگر یہ بھی حقیقت ہے مکمل

کہ سچائی کبھی مرتی نہیں ہے

کہ ہر سقراط مر جانے سے پہلے

ہزاروں حق پرستوں کو جہاں میں

صداقت کے لیے مرنے کی ہمت

سونپ جاتا ہے


صادق نقوی

No comments:

Post a Comment