اعجاز رحمت
یہ جہان رنگ و بو
ایک طوفان بلا
اور میرا دل غریب
ایک ننھا سا دیا
رنگ و بو کے سیل کی
تاب لا سکتا نہ تھا
لڑ سکے طوفان سے
یہ کہاں تھا حوصلہ
لیکن اے پروردگار
شکریہ صد شکریہ
تیری رحمت کے طفیل
یہ مرا بے کس دیا
آندھیوں کی زد میں بھی
عمر بھر جلتا رہا
ہار مانا ہی نہیں
جگمگاتا ہی گیا
زندگی کی راہ میں
نور پھیلاتا رہا
صابر ابو ہری
No comments:
Post a Comment