عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ساری امت ہے پریشان رسول عربیﷺ
کون اس کا ہے نگہبان رسول عربیﷺ
آپ کے دین کے رکھوالوں کا یہ عالم ہے
بیچ بیٹھے ہیں وہ قرآن رسول عربیﷺ
آخرت بیچتے ہیں دولتِ دنیا کے عوض
چند پیسوں کا ایمان رسول عربیﷺ
سجدہ ریزی تھی کبھی معرکہ آرائی میں
مسجدیں آج ہیں ویران رسول عربیﷺ
اپنے منظر کو بھی روضہ پہ بلا لیجے کبھی
مشکلیں اس کی ہوں آسان رسول عربیﷺ
منظر ہاشمی
No comments:
Post a Comment