Saturday, 7 December 2024

میرے مالک مجھے ہوا کیا ہے

 زعفرانی کلام


میرے مالک مجھے ہوا کیا ہے؟

کیا مرض ہے بتا، دوا کیا ہے؟

بھیڑ گھر ہے کیوں حسینوں کی

تُو ہی بتلا دے ماجرا کیا ہے؟

اک نظر دیکھ لوں میں لیلیٰ کو

باپ اس کا مگر کھڑا کیا ہے

کوئی ترکیب بھاگنے کی سوچ

اتنی مدت سے سوچتا کیا ہے؟

اینٹ، پتھر اور سرزنش کے سوا

مجھ کو لیلیٰ سے بھی ملا کیا ہے


چونچ گیاوی

No comments:

Post a Comment