Saturday, 7 December 2024

دماغ فکر جو روشن خیال ہو جائے

 دماغ فکر جو روشن خیال ہو جائے

غمِ حبیب نشاطِ کمال ہو جائے

تاثرات محبت عیاں ہوں چہرے سے

میں چپ رہو بھی تو اظہارِ حال ہو جائے

میں اپنی چشمِ تمنا سے دیکھ لوں تجھ کو

تِرے حضور یہ میری مجال ہو جائے

ہزار وقت کے ماتھے پہ بل پڑے لیکن

دبی زبان سے کچھ عرضِ حال ہو جائے

ہزار ساغر جَم ہوں نثار اس پہ صبا

یہ دل جو محرمِ رازِ جمال ہو جائے


صبا نقوی

No comments:

Post a Comment