Thursday, 29 May 2025

میرے قلم کی جو بھی صدا ہے مولا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میرے قلم کی جو بھی صدا ہے مولا

سبھی وہ تیری عطا ہے مولا

جی رہا ہوں دیارِ غم میں بھی

کرم یہ مجھ پہ کیا ہے مولا

تیرے کرم سے ڈھکا ہوا ہوں

یہ رحمتوں کی قبا ہے مولا

نہیں ہے جس کا جہاں میں کوئی

اسی کا تو آسرا ہے مولا

مروں تو لب پر ہو نام تیرا

میرے یہ دل کی دعا ہے مولا

حماد کے کر لے تُو سجدے قبول

تیرے ہی آگے جھکا ہے مولا


حماد احمد بھٹی

No comments:

Post a Comment