Tuesday, 20 May 2025

خامشی باعث رسوائی نہیں ہوتی ہے

 خامشی باعث رسوائی نہیں ہوتی ہے

مستقل بولنا دانائی نہیں ہوتی ہے

ہر جگہ دل کے پھپھولے نہیں پھوڑا کرتے

ہر جگہ زخم پہ ترپائی نہیں ہوتی ہے

ہم غریبوں کے نوالوں پہ اثر پڑتا ہے

ہر کسی کے لیے مہنگائی نہیں ہوتی ہے

وقت آنے پہ بدل جاتے ہیں رشتے کتنے

ایک ماں ہے کہ جو ہرجائی نہیں ہوتی ہے

اس لیے رہ گئے احباب سے پیچھے اشرف

ہم سے یہ قافیہ پیمائی نہیں ہوتی ہے


ناظم اشرف بجنوری

No comments:

Post a Comment