عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ایک عورت ہے جو مشہورِ زماں ہوتی ہے
عقدِ سرکارﷺ میں آتی ہے تو ماں ہوتی ہے
چاروں بیٹی میں خدیجہؑ کا جمال آیا ہے
چوتھی بیٹی سے مگر خوب عیاں ہوتی ہے
شعر قرطاس پہ آتے ہیں برائے تمدیح
آپؐ کی یاد رگ و پَے میں رواں ہوتی ہے
آپ کا دینِ محمدﷺ پہ بڑا ہے احسان
ہر نمک خواں سے رقم آپ کی شاں ہوتی ہے
ذات تسکینِ شہِ دیںﷺ کا سبب بنتی ہے
بات امت کے لیے راحتِ جاں ہوتی ہے
جس کو جو مرتبہ سرکار نے بخشا، بخشا
وہ تو ازواج میں بھی اوج نشاں ہوتی ہے
بنتِ صدیق بھی ثانِین کی صف میں آئیں
آپ کی مثل بھی عالم میں کہاں ہوتی ہے
آپ کے ذکرِ مطہر و معطر کے لیے
با وضو آدمِ خاکی کی زباں ہوتی ہے
عطا اشرفی
No comments:
Post a Comment