Thursday, 29 May 2025

درد میرا جو صرف میرا ہو

 درد میرا جو صرف میرا ہو

آپ کس بات کے مسیحا ہو

جنگ لڑنی ہو جس کو رشتوں سے

ہو وہ پاگل نہیں تو پھر کیا ہو

وہ اتارے گئے فرشتوں سے

ہم کو جیسے زمیں پہ پھینکا ہو

کھینچ لیتے ہیں مجھ کو ویرانے

جیوں ہی میرا قدم بڑھانا ہو

ہے دیہاڑی سی زندگی اپنی

روز مرنا ہو روز جینا ہو


کنچن ڈوبھال

No comments:

Post a Comment