Friday, 23 May 2025

دیار مصطفیٰ کی آرزو ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دیار مصطفیٰﷺ کی آرزو ہے

درِ خیرالوریٰﷺ کی آرزو ہے

لگا لے آنکھ سے روضے کی جالی

یہ ان کے ہر گدا کی آرزو ہے

ملے حسنینؑ کا مجھ کو اتارا

غلامِ مصطفیٰؐ کی آرزو ہے

دکھائے راہ جو طیبہ کی مجھ کو

مجھے اس رہنما کی آرزو ہے

نہیں حسنِ عمل کچھ پاس میرے

نگاہِ مصطفیٰؐ کی آرزو ہے

الٰہی بخش دینا میری امت

یہ شاہِ انبیاءؐ کی آرزو ہے

میں ہوں بیمارِ عشقِ مصطفیٰؐ

کہاں مجھ کو شفا کی آرزو ہے

کرم کر دے خدائے پاک مجھ پر

دعا دیجے، دعا کی آرزو ہے

پڑھو صلیِ علیٰ اے داغ پیہم

یہ عشقِ مصطفیٰؐ کی آرزو ہے


داغ نیازی

No comments:

Post a Comment