Thursday, 22 May 2025

بدل گئی ترے دل کی فضا خدا حافظ

 بدل گئی ترے دل کی فضا خدا حافظ 

کریں گے کیا یہاں اہلِ وفا خدا حافظ

ترے سوا بھی کئی لوگ مجھ سے بچھڑے ہیں

سنا ہے میں نے کئی مرتبہ خدا حافظ

کسی نے چُپکے سے رستہ بدل لیا اپنا

کسی نے شور مچا کر کہا خدا حافظ

اسے لکھا ہے کبھی مجھ سے رابطہ نہ کرے

اور اختتام میں، میں نے لکھا خدا حافظ

یہ کیسے وقت پہ شرجیل تم نے چھو ڑ دیا

یہ کیسے وقت پہ تم نے کہا خدا حافظ


شرجیل انصاری

No comments:

Post a Comment