عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رحمتوں کے نزول کر یا رب
زحمتیں سب فضول کر یا رب
راہ جو بھی جدھر کو جاتی ہو
اس کو راہِ رسولﷺ کر یا رب
بے اصولوں کا با اصول بنا
یعنی کانٹوں کو کو پھول کر یا رب
ہر دعا کو عطا ہو بابِ اثر
بد دعا مت قبول کر یا رب
قوم کے مرد ہوں علیؑ حیدر
عورتوں کو بتولؑ کر یا رب
حیدر بیابانی
No comments:
Post a Comment