Thursday, 29 May 2025

میرے خالق کا مجھ پر کرم ہو گیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میرے خالق کا مجھ پر کرم ہو گیا

نعت کا کچھ تو ساماں بہم ہو گیا

نعت پر نعت لکھتا رہا رات بھر

سرخرو ان کے آگے قلم ہو گیا

میری سوچوں کے ہر زاویے پر ادھر

نقش انﷺ کا ہی نقشِ قدم ہو گیا

سرکشوں میں جب آئے وہ رہبر مِرے

امن کا ہر سُو بالا علم ہو گیا

آپؐ کے حسنِ اخلاق کے سامنے

سر نگوں سب عرب، سب عجم ہو گیا

نعت لکھوں تو خود ہی پڑھوں سوز سے

اپنا فن بھی فدائے حرم ہو گیا

دو جہاں اس کی قسمت پہ قربان ہوں

آپؐ کا جو بھی شاہِ اممؐ ہو گیا


کاظم حسین کاظمی

No comments:

Post a Comment