عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مہک بھر آئی پھولوں میں ہوئے شاخ و ثمر روشن
کفِ پائے محمدﷺ نے کیے شمس و قمر روشن
زمیں پر پیڑ چلتے ہیں،۔ کبھی سورج پلٹتا ہے
بہ فیضِ احمد مرسلﷺ ہوئے ہیں بحر و بر روشن
ہر اک پل سہارا عاصیوں کو ان کی رحمت کا
ہے جن کی سیرت اطہر کی ہر زیر و زبر روشن
ہر اک خواہش سے مایوسی مٹا ڈالی ہے آقاؐ نے
جو بنجر تھے ہوئے جیون کے وہ شاخ و شجر روشن
👑 ردائے مفلسی کو تاج سلطانی ملا انجم👑
گدائے مصطفیٰؐ کے ہو گئے شام و سحر روشن
عبدالرحمٰن انجم
No comments:
Post a Comment