Thursday, 22 May 2025

میرے آقا مرے سرکار مدینے والے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میرے آقاؐ مرے سرکارؐ مدینے والے

دیکھ لوں طیبہ کا گلزار مدینے والے

زحمتِ لطف ہو سرکارؐ مدینے والے

سر پہ عصیاں کا ہے انبار مدینے والے

تم غریبوں کے ہو غمخوار مدینے والے

ہو ادھر بھی نظر اک بار مدینے والے

آپؐ کے غم سے رہے میرا تعلق قائم

آپؐ سے ہے یہی اصرار مدینے والے

مجھ سے ممکن ہی نہیں ہو تِری عظمت کا بیاں

میری کوشش کے ہو مختار مدینے والے

موجِ طوفاں کے حوالے ہے سفینہ دل کا

المدد! سیدِ ابرارﷺ مدینے والے

داغ پر داغ دئیے جاتے ہیں اربابِ ستم

ظلم کا گرم ہے بازار مدینے والے


داغ نیازی

No comments:

Post a Comment