Sunday, 25 May 2025

کوچۂ سرکار کی باتیں کریں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کوچۂ سرکارؐ کی باتیں کریں

خلد کے گلزار کی باتیں کریں

لحنِ داؤدی بھی ہے جس پر فدا

ان لب و رخسار کی باتیں کریں

نیکیاں آ جائیں گی کرنا ہمیں

سیدِ ابرارﷺ کی باتیں کریں

لب پہ ہوں کُوئے نبیؐ کے تذکرے

گلشنِ بے خار کی باتیں کریں

قیدِ غم سے ہم رہائی کے لیے

احمدﷺ مختار کی باتیں کریں

رونقِ بزمِ جہاں کو بھول کر

بطحا کے بازار کی باتیں کریں

بھول کر صالح سرائے دہر کو

کوچۂ دلدار کی باتیں کریں


صالح اچھا

No comments:

Post a Comment