Friday, 30 May 2025

تنہائیوں میں اسم محمد پکار کے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تنہائیوں میں اسم محمدﷺ پکار کے

دیکھا ہے ہم نے روح کو یوں بھی نکھار کے

دیکھو مِری زباں پہ درود و سلام ہے

احسان مجھ پہ کتنے ہیں پروردگار کے

اے کاش خاکِ طیبہ کا سرمہ ہمیں ملے

منظر وہ ہم بھی دیکھیں کبھی آرا پار کے

یادِ رسولِ پاکؐ نے بخشا ہے وہ سکوں

کیا ہیں مِری بلا سے یہ غم روزگار کے

لکھتا ہوں نعت اور میں پڑھتا ہوں ذوق سے

ہیں مشغلے یہی مِرے لیل و نہار کے

خوں رو رہا ہے آپؐ کی فرقت میں ہر گھڑی

حالات ہیں عجیب دلِ بے قرار کے

دنیا سے دردِ دنیا سے بے گانہ ہو گیا

کاظم میں دل سے فکرِ پیمبرؐ اتار کے


کاظم حسین کاظمی

No comments:

Post a Comment