عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
پیار ہی پیار کا گلستاں آپﷺ ہیں
میرا دل آپ ہیں میری جاں آپ ہیں
جو ملا آپ سے آپﷺ کا ہو گیا
خلق کا اک عظیم آسماں آپ ہیں
آپ کا جو نہیں وہ کسی کا نہیں
ایسے گستاخ کے پھر کہاں آپ ہیں
اہلِ دل کے دلوں کی ہیں تسکین آپ
اہلِ ایماں کا سارا جہاں آپﷺ ہیں
پیروی میں کروں ان کی بھی شوق سے
جن کے کردار میں ضو فشاں آپ ہیں
کچھ نہیں چاہیے مجھ کو ان کے سوا
زندگی آپ جانِ جہاں آپﷺ ہیں
ظلمتوں سے بھرے اس جہاں میں حیات
رحمتوں سے بھرا آسماں آپ ہیں
حیات عبداللہ
No comments:
Post a Comment