Thursday, 7 April 2016

آپ میں بھی ہے خو محبت کی

آپ میں بھی ہے خُو محبت کی 
دیکھئیے ہے نا بات حیرت کی
ہم نے تو خود میاں محبت کی
آپ نے کس سے یہ روایت کی
پیڑ کا رنگ دیکھتے تم لوگ 
جس گھڑی طائروں نے ہجرت کی
آگئے اشک چل کے آنکھوں تک 
آگئی پھر گھڑی وہ رخصت کی
یہ زرِ عشق ہے مقدر سے
قیس نے کون سی عبادت کی
ہر کڑی سے کڑی ملی ہوئی تھی 
اک کہانی سنی تھی اس چھت کی
پھر پھٹا بادباں سِیا میں نے
ٹوٹی کشتی تھی پھر مرمت کی
ایک سجدہ بھی درمیان پڑا 
جب رخِ یار کی تلاوت کی

اشرف یوسفی

No comments:

Post a Comment