Saturday, 10 December 2016

یوں ذہن میں جمال رسالت سما گیا

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

یوں ذہن میں جمالِ رسالتﷺ سما گیا
میرا جہانِ فکر و نظر جگمگا گیا
خلقِ عظیم و اسوۂ کامل حضورﷺ کا
آدابِ زیست سارے جہاں کو سکھا گیا
اس کے قدم سے پھوٹ پڑا چشمۂ بہار
وہ دشتِ زندگی کو گلستاں بنا گیا
انوارِ حق سے جس نے بھرا دامنِ حیات
جو نکہتِ وفا سے زمانے بسا گیا
کتنا بڑا کرم ہے کہ تائؔب سا بے ہنر
توصیفِ مصطفٰیﷺ کیلئے چن لیا گیا

حفیظ تائب

No comments:

Post a Comment