ہدیۂ نعت بحضور سرور کائناتﷺ
پائی نہ تیرے لطف کی حد سید الوریٰﷺ
تجھ پر فدا مِرے اب و جد سید الوریٰﷺ
تیری ثنا ورائے نگاہ و خیال ہے
فخرِ رسل، حبیبِ صمد، سید الوریٰﷺ
تو مہر لازوال،۔ سرِ مطلعِ ازل
عرفان و علم، فہم و ذکا تیرے خانہ زاد
اےجانِ عشق، روحِ خرد، سید الوریٰﷺ
تو اک اٹل ثبوت خدا کے وجود کا
تو ہر دلیلِ کفر کا رد، سید الوریٰﷺ
اہلِ جہاں کو ایسی نظر ہی نہیں ملی
دیکھے جو تیرا سایۂ قد سید الوریٰﷺ
گزرے جو اس طرف سے وہ گرویدہ ہو ترا
یوں عنبریں ہو میری لحد سید الوریٰﷺ
درکار مرگ و زیست کے ہر موڑ پر مجھے
تیری پناہ، تیری مدد، سید الوریٰﷺ
تائؔب کی یہ دعا ہے کہ اس کی بیاضِ نعت
بن جائے مغفرت کی سند سید الوریٰﷺ
حفیظ تائب
No comments:
Post a Comment