نہ جانے کب تلک یہ کیفیت طاری رہے گی
یہ خالی گٹھڑی کتنی دیر تک بھاری رہے گی
تِری آواز کی ٹھوکر ہو یا ضربِ خموشی
کوئی بھی چوٹ ہو میرے لیے کاری رہے گی
دہانے تک پہنچ آئے ہیں کچھ پتھر لڑھک کر
بہت سے ان سلے خوابوں کے جوڑے ہونگے اس میں
سدا کمرے میں اک نادیدہ الماری رہے گی
تِرے غم کا دباؤ مستقل ہو یا بدل جائے
مِری افسردگی کی شرح معیاری رہے گی
یونہی خالی تو چھوڑی جا نہیں سکتی یہ مسند
سو کچھ دن گھر پہ ویرانی کی سرداری رہے گی
شجر پر آ رہا ہے بُور زخموں کا بھی شارقؔ
ثمر آئے نہ آئے پر ثمر باری رہے گی
سعید شارق
No comments:
Post a Comment