Thursday, 22 December 2016

انہیں میں جیتے انہی بستیوں میں مر رہتے

انہیں میں جیتے انہی بستیوں میں مر رہتے
یہ چاہتے تھے، مگر کس کے نام پر رہتے 
پیمبروں سے زمینیں وفا نہیں کرتیں
ہم ایسے کون خدا تھے کہ اپنے گھر رہتے
پرندے جاتے نہ جاتے پلٹ کے گھر اپنے
پر اپنے ہم شجروں سے تو با خبر رہتے
بس ایک خاک کا احسان ہے کہ خیر سے ہیں
وگرنہ، صورتِ خاشاک در بہ در رہتے
مرے کریم! جو تیری رضا، مگر اس بار
برس گزر گئے شاخوں کو بے ثمر رہتے

افتخار عارف

No comments:

Post a Comment