Saturday, 5 September 2020

مرشد ہمارے دل میں عقیدت نہیں رہی

مرشد ہمارے دل میں عقیدت نہیں رہی
مرشد ہمیں کسی سے محبت نہیں رہی
مرشد محاذِ عشق سے زندہ نکل گئے
مرشد اب عاشقوں میں جسارت نہیں رہی
مرشد ہمارے زخم تو آہوں سے بھر گئے
مرشد ہمیں کسی سے شکایت نہیں رہی
مرشد اداسیاں تو سمیٹی رہیں، مگر
مرشد خموشیوں پہ مہارت نہیں رہی
انصاف کب ملے گا ہمیں یہ بتائیے
مرشد عدالتوں میں صداقت نہیں رہی
مرشد یہ کہہ کے دل کو دلاسہ دیا ہے آج
مرشد ہمیں بھی اس کی ضرورت نہیں رہی
مرشد اسی کی یاد میں بہتے ہیں روز و شب
مرشد اب آنسوؤں میں ندامت نہیں رہی
مرشد میں جانتا ہوں دکھاوے کا میل ہے
مرشد میں جانتا ہوں رفاقت نہیں رہی

حمزه نقوی

No comments:

Post a Comment