نہ ہار کی، نہ کبھی جیت کی کتاب پڑھی
ازل سے ہم نے فقط پِیت کی کتاب پڑھی
جو بے زبان کلی کی چٹک سے پھوٹا تھا
زبانِ لال سے اس گیت کی کتاب پڑھی
جو کھینچتی ہے سمندر کے پاس دریا کو
پھر آج نوچ لیے نیند کی پری کے پر
پھر آج خواب میں عفریت کی کتاب پڑھی
کبھی بہ حسنِ ترنم کلام عازم کا
کبھی بگریہ اسی مِیت کی کتاب پڑھی
مظفر عازم
No comments:
Post a Comment