Saturday, 5 September 2020

یہ صلہ ملا ہے مجھ کو تیری دوستی کے پیچھے

فلمی گیت

یہ صلہ ملا ہے مجھ کو تیری دوستی کے پیچھے
کہ ہزاروں غم لگے ہیں میری زندگی کے پیچھے
نہ تو دل کا کوئی مقصد نہ تو میری کوئی منزل
میں چلا ہوں کیوں نجانے کسی اجنبی کے پیچھے

تیرے آستاں سے سر میں اٹھاؤں گا نہ ہر گز
میں کہاں کہاں نہ بھٹکا تیری بندگی کے پیچھے
مجھے قتل کر نہ ڈالیں تیری قاتلانہ نظریں
کئی قتل ہو چکے ہیں تیری اک نظر کے پیچھے
مجھے کہہ کے تم شرابی نہ کرو جہاں میں رسوا
کوئی راز تو چھپا ہے میری مے کشی کے پیچھے
وہ امیر ہیں تو ہوں گے میں غریب ہوں تو کیا ہے
وہ محل بنا رہے ہیں میری جھونپڑی کے پیچھے
کوئی ان سے جا کے اتنا ذرا اے شکیل کہہ دے
میں ہوا جہاں میں رسوا تیری عاشقی کے پیچھے

شکیل بدایونی

No comments:

Post a Comment