Saturday, 5 September 2020

اب لوگ مرے ناز اٹھانے نہیں آتے

اب لوگ مِرے ناز اٹھانے نہیں آتے
میں روٹھ بھی جاؤں تو منانے نہیں آتے
ہیں رنگ خوشی کے تو کبھی درد کے سائےۓ
چہرے کو مِرے راز چھپانے نہیں آتے
لغزش پہ یہاں خود ہی سنبھلنا بھی پڑے گا
گِر جاؤ، تو پھر لوگ اٹھانے نہیں آتے
اک خواب کی صورت انہیں محفوظ تو کر لو
جو لوٹ گئے پھر وہ زمانے نہیں آتے
کیا خاک سنواریں گے مقدر وہ کسی کا
جن ہاتھوں کو گلدان سجانے نہیں آتے
اپنوں سے امیدیں ہیں عبث تم کو اے رضیہ
جو آگ لگائیں وہ بجھانے نہیں آتے

رضیہ سبحان

No comments:

Post a Comment