وصل کے دن کا اشارہ ہے کہ ڈھل جاؤں گا
"دل یہ کہتا ہے کہ "قابو سے نکل جاؤں گا
آتشِ عشق بڑھی جاتی ہے، بیٹھو دم بھر
گرم رفتار رہو گے تو میں جل جاؤں گا
انتظار آپ کا ایسا ہے کہ دم کہتا ہے
دل سے کہتا ہے شب وصل یہی شوق وصال
میں وہ ارمان نہیں ہوں کہ نکل جاؤں گا
سیکڑوں زخم لگیں گے نہ ہٹوں گا قاتل
شجرِ باغِ محبت ہوں میں پھَل جاؤں گا
عہدِ طِفلی سے یہ کہتا تھا مزاجِ جاناں
دیکھ لینا کہ جوانی میں بدل جاؤں گا
طفلِ اشک آنکھ تک آتا ہے یہ کہتا ہے رشید
مجھ کو مردم نے جو روکا تو مچل جاؤں گا
رشید لکھنوی
No comments:
Post a Comment