Monday, 4 January 2021

خواب تو خواب ہیں

 خواب تو خواب ہیں 

خواب جیسے بھی ہوں، خواب جتنے بھی ہوں سب حسیں ہوتے ہیں 

خواب پہلا ہو یا دوسرا یا کہ پھر تیسرا ہو یقیناً حسیں ہوتا ہے

یہ بھی اپنی جگہ ٹھیک ہے، ہاں مگر

دوسرا خواب پہلے کی نسبت زیادہ حسیں ہوتا ہے

تم کو اتنا بتاتا چلوں یہ کہ تم

میری نیندوں کی پوروں کو چھُوتا ہوا

سارے وہموں گمانوں سے نکلا ہوا 

دوسرا خواب ہو


طلحہ رحمان شاہ

No comments:

Post a Comment