Friday, 5 February 2021

تمام مے سے چھلکتے ہوئے ایاغ تھکے

 تمام مے سے چھلکتے ہوئے ایاغ تھکے

شبِ فراق کے سائے میں جب چراغ تھکے

قصور وار مسیحائیاں نہیں ہوں گی

ہمارے دل سے اگر تیرے غم کے داغ تھکے

مسافروں سے رقابت کی آڑ میں سورج

تِری تپش سے کئی سایہ دار باغ تھکے

تِرے خیال کی وادی تو پُر مسرت ہے

تِرے خیال کی وادی سے کیوں دماغ تھکے

کبوتروں کے زمانے ہوں یا عقابوں کے

بلندیوں کے تصور سے صرف زاغ تھکے


مصداق اعظمی

No comments:

Post a Comment